کراچی ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ شہر میں جاری وفاقی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ لیاری ایکسپریس وے رواں سال 14 اگست تک مکمل ہو جائے گا، حکومتی ٹیم ان منصوبوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تکمیل کے لئے محنت کر رہی ہے ۔ …
شہر میں جاری وفاقی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کر لئے جائیں گے، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد
کراچی ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ شہر میں جاری وفاقی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ لیاری ایکسپریس وے رواں سال 14 اگست تک مکمل ہو جائے گا، حکومتی ٹیم ان منصوبوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تکمیل کے لئے محنت کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین محمد مذمل قریشی اور میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ لیاری ایکسپریس وے اور ایم نائن پروجیکٹ کے دورے کے بعد نوری آباد کے علاقے میں ایف ڈبلیو او کے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کا اہم اور عوامی منصوبہ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک مکمل کر کے 14 اگست کو ٹریفک کے لئے کھول دئےے جائیں گے۔









