اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفا ن صدیقی نے شاعرہ فرزانہ ناز کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ قبل ازیں مشیر وزیراعظم نجی ہسپتال بھی گئے جہاں فرزانہ نازانتہائی نگہداشت کے …
مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفا ن صدیقی نے شاعرہ فرزانہ ناز کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفا ن صدیقی نے شاعرہ فرزانہ ناز کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ قبل ازیں مشیر وزیراعظم نجی ہسپتال بھی گئے جہاں فرزانہ نازانتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زیرعلاج تھیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) ڈاکٹر انعام الحق جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فرزانہ ناز گزشتہ روز حادثاتی طورپر گرنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ گزشتہ شام حادثے کی خبر ملنے کے بعد مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیاتھا کہ علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی رابطہ کیا۔وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے خاص طورپر اپنے پیغام میں کہاکہ زخمی شاعرہ کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہ رکھی جائے اور تمام تر اخراجات کی کفالت وزیراعظم کریں گے۔مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے کہا کہ مرحومہ کے بچوں کی کفالت کے لئے بھی تمام تر انتظامات کئے جائیں گے۔









