وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی …

دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں اور اپنے سیاسی مخالفین کو نقصان پہنچانا عمران خان کی عادت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ انتہائی عجیب و غریب ہے کیونکہ وہ انتخابی دھاندلی کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن سمیت سپریم کورٹ کے پاناما کے فیصلے پر بھی اخلتلاف رائے رکھتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں حالانکہ عدالت میں فیصلے ثبوتوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ عوام کو اپنی پر آسائش زندگی اور ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کے ذرائع بتائیں۔ ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے متعلق رپورٹ ابھی آنی ہے جو ہم سب کے سامنے ریلیز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے آنے سے قبل کسی پر اس کی ذمہ داری ڈالنا غیر سنجیدہ اور نامناسب ہے۔

Leave a Reply