ڈان لیکس رپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ آج وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی،ترجمان وزارت داخلہ

ڈان لیکس رپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ آج وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی،وزیر اعظم کی منظوری سے اسکی سفارشات کو پبلک کر دیا جائے گا،ترجمان وزارت داخلہ اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکسرپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ (آج) بدھ کو وزیر اعظم کو پیش کر دی …

ڈان لیکس رپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ آج وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی،وزیر اعظم کی منظوری سے اسکی سفارشات کو پبلک کر دیا جائے گا،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکسرپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ (آج) بدھ کو وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی ،وزیر اعظم کی منظوری سے اسکی سفارشات کو پبلک کر دیا جائے گا۔ منگل کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ باضابطہ طور پر منگل کو وزیر داخلہ کو 6 بج کر 45 منٹ پر پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے سے پہلے اس پر تبصرہ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ بد قسمتی سے چند عناصر اس خبر کو اپنا مخصوص زاویہ دینے پر نجانے کیوں مصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد (آج) بدھ کو رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری سے اسکی سفارشات کو پبلک کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply