وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں پریس کانفرنس

واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی منفی سے مستحکم اور پھر مستحکم سے مثبت کر دی ہے، توقع ہے کہ پاکستان 2030ءتک جی 20 ممالک میں شامل ہو جائے گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام …

واشنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی منفی سے مستحکم اور پھر مستحکم سے مثبت کر دی ہے، توقع ہے کہ پاکستان 2030ءتک جی 20 ممالک میں شامل ہو جائے گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا ہے اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا خیرمقدم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے مالیاتی اور ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے متاثر کن پیشرفت کی ہے۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں اور اس موقع پر ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں شاندار ترقی کے حوالے سے یہاں مثبت تاثرات پائے جاتے ہیں۔ 2014ءمیں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن آج توقع ہے کہ پاکستان رواں مالی سال کے دوران پانچ فیصد کی شرح نمو حاصل کرلے گا۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک دونوں کے پاکستانی معیشت کے بارے میں خیالات ایک جیسے ہیں۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ کیا ہے۔

Leave a Reply