سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی سنگین جرائم میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ ایسے اقدامات دہشت گردی کے خلاف حکومت اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیان میں دونوں رہنماﺅں …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی سنگین جرائم میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ ایسے اقدامات دہشت گردی کے خلاف حکومت اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیان میں دونوں رہنماﺅں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی جبکہ اس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

Leave a Reply