اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کیلئے زراعت و متعلقہ سیکٹر کو ترقی دینے کی غرض سے اسلامی بائیو ٹیکنالوجی سنٹر قائم کرنیکی ضرورت ہے۔بدھ کو یہاں زراعت،تحفظ خوراک اور بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
مسلم ممالک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کیلئے اسلامی بائیو ٹیکنالوجی سنٹر قائم کرنیکی ضرورت ہے،سکندر حیات خان بوسن
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کیلئے زراعت و متعلقہ سیکٹر کو ترقی دینے کی غرض سے اسلامی بائیو ٹیکنالوجی سنٹر قائم کرنیکی ضرورت ہے۔بدھ کو یہاں زراعت،تحفظ خوراک اور بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مسلم ممالک کے مابین جدید بائیو ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں عملی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔کانفرنس کا اہتمام پی اے آر سی نے کامسٹس،اسلامک ایجوکیشنل،سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن اور سی آئی ایم ایم ٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔کانفرنس کا مقصد بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال کو زراعتی سیکٹر اور فوڈ سیکورٹی کی بہتری کیلئے بروئے کار لانا ہے۔









