پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیا گیا احسان اللہ احسان کا 5 منٹ 53 سکینڈ کا اعترافی ویڈیو بیان

راولپنڈی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرارکے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاغ خانزادہ ‘ ملالہ یوسفزئی‘ واہگہ بارڈر،گلگت میں 9 غیرملکی سیاحوں کے قتل سمیت دہشت گردی کے 10بڑے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کوبھارت اور افغانستان استعمال کرتے رہے ہیں‘ ٹی ٹی …

راولپنڈی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرارکے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاغ خانزادہ ‘ ملالہ یوسفزئی‘ واہگہ بارڈر،گلگت میں 9 غیرملکی سیاحوں کے قتل سمیت دہشت گردی کے 10بڑے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کوبھارت اور افغانستان استعمال کرتے رہے ہیں‘ ٹی ٹی پی ”را“ کو معلومات اور اہداف فراہم کرتی رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے احسان اللہ احسان کے 5 منٹ 53 سکینڈ کے اعترافی ویڈیو بیان میں اس نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور خصوصاً نوجوان طبقے کو گمراہ کرکے اپنے ساتھ ملایا۔ اس نے بتایا ہے کہ میں نے 2008 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی ، 2008 میں کالج کا طالب علم تھا، ان 9 برسوں میں تحریک طالبان میں میں بہت سی چیزوں کو دیکھا۔ اعترافی بیان میں احسان اللہ احسان نے کہا کہ اسلام ہمیں حملوں کا درس نہیں دیتا ، قبائلی علاقوں میں آپریشن شروع ہوئے تو قیادت کی دوڑ تیز ہوگئی، ہربندہ چاہتا تھا کہ وہ تنظیم کا امیر بنے ، شمالی وزیرستان میںآپریشن شروع ہونے پر ہم افغانستان چلے گئے جہاں ساتھیوں کے بھارت اور بھارتی خفیہایجنسی ”را“ سے تعلقات تھے، ہم نے ان کو معلومات فراہم کیں اور اہداف دیئے۔

Leave a Reply