اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے ٹرمپ انتظامیہ کی مدد کاخواہاں ہے جبکہ خطے میں استحکام کےلئے امریکہ کی مدد کرنے کےلئے تیار ہے ۔امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو از سرنومرتب کرنا چاہتاہے …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے ٹرمپ انتظامیہ کی مدد کاخواہاں ہے جبکہ خطے میں استحکام کےلئے امریکہ کی مدد کرنے کےلئے تیار ہے ۔امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو از سرنومرتب کرنا چاہتاہے ، ہمیں دوستوں کی حیثیت سے آپس کے ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد سے افغانستان میں جاری آپریشنز کو زیادہ کامیابی نہیں ملی، آپ ہر ایک طالبان کو تلاش کرکے مار نہیں سکتے اس کےلئے بہت طویل عرصہ چاہیے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے مسئلہ کے افغانوں کی زیر قیادت سیاسی حل پر یقین رکھتا ہے تاہم ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ نئی انتظامیہ کیاسوچ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ نئی انتظامیہ اس معاملہ کو دیکھ رہی ہو گی ، ہمیں مل بیٹھ کر یہ دیکھنا ہوگا کہ کہاں کہاں خامیاں ہیں۔









