اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تحقیق و ترقی(آر اینڈ ڈی)میں سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کا مرکزی نکتہ ہے۔تحقیق و ترقی کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے حکومت نے آر اینڈ ڈی سیکٹر کیلئے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان کے زیر …
وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان کا انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تحقیق و ترقی(آر اینڈ ڈی)میں سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کا مرکزی نکتہ ہے۔تحقیق و ترقی کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے حکومت نے آر اینڈ ڈی سیکٹر کیلئے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار کا اہتمام ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی ڈے کے موقع پر کیا گیا تھا۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ ماضی میں عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اقوام گلوبلائزڈ بنتی جارہی ہیں،جدت پر مبنی روابط بھی تیزی سے اہمیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ریسرچ و ڈویلپمنٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اختراعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آر اینڈ ڈی سیکٹر کیلئے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر قومی معیشت میں تحقیق پر اخراجات کے لحاظ سے نجی سیکٹر کو سبقت حاصل ہے،پاکستان میں بھی نجی سیکٹر کو اسی نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔









