راولپنڈی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہماری طاقت ہیں وہ کبھی ایسے عزائم کا شکار نہیں بنیں …
احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کردیا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہماری طاقت ہیں وہ کبھی ایسے عزائم کا شکار نہیں بنیں گے۔ واضح رہے کہ احسان اللہ احسان نے حال ہی میں مادروطن کی سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا تھا اور آئی ایس پی آر نے بدھ کو اس کا اعترافی بیان جاری کیا جس میں اس نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم ایجنڈے کو حاصل کرنے کیلئے دشمن قوتوں کے عزائم کو بے نقاب کیا۔









