اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہو جائے۔وہ بدھ کو یہاں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ہاﺅس میں سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر جنرل صبا محسن کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا کا ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل صبا محسن کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہو جائے۔وہ بدھ کو یہاں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ہاﺅس میں سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر جنرل صبا محسن کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ملازمین بالخصوص خواتین بڑی مشکلات اور اپنی سماجی قربانیاں پیش کر کے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتی ہیں، اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے صبا محسن نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود انہوں نے ریڈیو پاکستان کی سروسز کا معیار بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے، اس کے ٹرانسمیٹر بدلے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نہ صرف ملک کے کونے کونے بلکہ دنیا بھر ریاست کی آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔









