نئے امریکی صدر کے ساتھ رابطے بحال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں،روسی صدر

ماسکو۔8نومبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کے ساتھ رابطے بحال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نےوولدائی فورم سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ سے رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی۔ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے …

ماسکو۔8نومبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کے ساتھ رابطے بحال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نےوولدائی فورم سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ سے رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی۔ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر آدمی کی طرح کام کیا۔ نئے صدر کی روس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور یوکرین بحران کے خاتمے میں سہولت فراہم کرنے کی خواہش توجہ کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے۔

انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے میں قطعاً کوئی اعتراض نہیں ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ان کے پاس اپنے دفاع کے لئے قابل بھروسہ ہتھیار موجود ہیں اور مسلسل تیار ہو رہے ہیں اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ نئی شکلیں حاصل کر رہے ہیں۔ ان ہتھیاروں کے حامل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کوئی بھی ملک اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ اس کی سلامتی کو خطرات لاحق ہونے پر انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ سب سے بڑےجوہری ہتھیاروں کے حامل ملک روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے مطالبات مغربی سیاست دانوں کی طرف سے خطرناک مہم جوئی کو ظاہر کرتے ہیں۔