وزیر مملکت انوشہ رحمن کی ”اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی“ میں شرکت اور علی بابا گروپ کے بانی چیئرمین جیک ما سے ملاقات

جینوا/اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے ای کامرس ویک 2017ءکے سلسلے میں اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی میں شرکت کی۔ اس کامرس ویک کے موقع پر وزیر مملکت نے علی بابا گروپ کے بانی اور چیئرمین جیک ما سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس …

جینوا/اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے ای کامرس ویک 2017ءکے سلسلے میں اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی میں شرکت کی۔ اس کامرس ویک کے موقع پر وزیر مملکت نے علی بابا گروپ کے بانی اور چیئرمین جیک ما سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جیک ما کو حالیہ ترقی کے بارے میں آگاہ کیا جس میں گزشتہ دو سالوں سے 40 ملین سے زائد افراد موبائل براڈ بینڈ کے ذریعے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ٹی کی رسائی کیلئے کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں لڑکیوں کیلئے آئی ٹی گرلز پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے درمیانے اور چھوٹے درجہ کے کاروباروں کی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آن لائن آئیں اور اپنی مصنوعات کی مارکیٹ سے مکمل فائدہ اٹھائیں اور ای کامرس کے ممکنہ فوائد حاصل کریں۔

Leave a Reply