نیپال میں دو مسافر بسوں میں تصادم سے 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

کھٹمنڈو۔8نومبر (اے پی پی):نیپال کے ضلع چتوان میں دو مسافر بسوں میں تصادم سے چار افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ضلع چتوان کے پولیس ترجمان بھیش راج رجال نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح مسافر بس اور ایک الیکٹرک مائیکرو بس کے درمیان پیش آیا ، حادثے کے باعث مائیکرو بس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں …

کھٹمنڈو۔8نومبر (اے پی پی):نیپال کے ضلع چتوان میں دو مسافر بسوں میں تصادم سے چار افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ضلع چتوان کے پولیس ترجمان بھیش راج رجال نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح مسافر بس اور ایک الیکٹرک مائیکرو بس کے درمیان پیش آیا ،

حادثے کے باعث مائیکرو بس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے2 کی حالت تشویش ناک ہے۔