وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین مسٹر والکر ٹرکس کی ملاقات ،افغان مہاجرین کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین مسٹر والکر ٹرکس نے بدھ کو …
وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین مسٹر والکر ٹرکس کی ملاقات
وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین مسٹر والکر ٹرکس کی ملاقات ،افغان مہاجرین کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین مسٹر والکر ٹرکس نے بدھ کو یہاں وزارت سیفران میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغان مہاجرین کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی طویل میزبانی کرنے والا واحد ملک ہے۔ اور پڑوسی ملک افغانستان کے مہاجرین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ و یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے افغانستان میں سازگار ماحول فراہم کرے اور انہیں افغانستان میں رہائش سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ افغان مہاجرین جلد از جلد اپنے وطن واپس جا سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی پر ان کیلئے مزید امداد کا اعلان کرے اور رہائش کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔









