اٹلی کی بری فوج کے سربراہ جنرل ڈانیلو ایریکو کا نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ

اٹلی کی بری فوج کے سربراہ جنرل ڈانیلو ایریکو کا نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ ، پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) اٹلی کی بری فوج کے سربراہ جنرل ڈانیلو ایریکونے بدھ کو نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے …

اٹلی کی بری فوج کے سربراہ جنرل ڈانیلو ایریکو کا نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ ، پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) اٹلی کی بری فوج کے سربراہ جنرل ڈانیلو ایریکونے بدھ کو نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بشمول پاک بحریہ کی کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں شرکت پر روشنی ڈالی۔ اٹلی کی بری فوج کے سربراہ نے خطے میں استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزمِ صمیم کی تعریف کی۔

Leave a Reply