اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں بجلی بحران کے خاتمے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جن میں ہائیڈل، گیس اور کوئلے کے منصوبے شامل ہیں تاکہ صارفین کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے …
وزیر مملکت عابد شیر علی کا پی ٹی وی کے پروگرام اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں بجلی بحران کے خاتمے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جن میں ہائیڈل، گیس اور کوئلے کے منصوبے شامل ہیں تاکہ صارفین کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”نشاندہی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور مختلف عوامی فلاحی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بالخصوص تھر میںکوئلے کے ذخائر موجود ہیں اور ان علاقوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ان علاقوں میں بھی بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔









