نیویار ک ۔9نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست ایرزونا میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ اے پی کے مطابق ایرزونا پولیس، فائر بریگیڈ اور ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ، فالکن فیلڈ ہوائی اڈے پر ایک چھوٹے جیٹ طیارے نے اڑان بھرتے وقت رن وے کے قریب ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے …
امریکی طیارہ حادثے کا شکار،5 افراد ہلاک

مزید خبریں
نیویار ک ۔9نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست ایرزونا میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
اے پی کے مطابق ایرزونا پولیس، فائر بریگیڈ اور ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ، فالکن فیلڈ ہوائی اڈے پر ایک چھوٹے جیٹ طیارے نے اڑان بھرتے وقت رن وے کے قریب ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں پائلٹ، ایک ساتھی پائلٹ، 2 مسافر اور گاڑی کے ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔وفاقی شہری ہوابازی ادارے نے بتایا کہ طیارے کی قسم ہونڈا HA-420 لائٹ بزنس جیٹ تھی جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیق کی جا رہی ہے۔








