نیپال بس حادثے میں 4 افراد ہلاک ، 30 زخمی

کھٹمنڈو۔9نومبر (اے پی پی):نیپال میں بس حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق نیپال کے ضلع سرکھیت میں ایک مسافر بس کے ہائی وے سے الٹ جانے کے نتیجے میں 4افرادموقع پر ہلاک جبکہ 30 ​​ زخمی ہو گئے۔ ضلعی پولیس کے ترجمان بیریندر بشوکرما نے بتایا کہ بس جس میں 34 افراد سوار تھے، ہائی وے سے 150 میٹر نیچے گر گئی۔انہوں نے …

کھٹمنڈو۔9نومبر (اے پی پی):نیپال میں بس حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق نیپال کے ضلع سرکھیت میں ایک مسافر بس کے ہائی وے سے الٹ جانے کے نتیجے میں 4افرادموقع پر ہلاک جبکہ 30 ​​ زخمی ہو گئے۔

ضلعی پولیس کے ترجمان بیریندر بشوکرما نے بتایا کہ بس جس میں 34 افراد سوار تھے، ہائی وے سے 150 میٹر نیچے گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔