وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے پانامہ معاملے پر خاموش رہنے کے لئے 10ارب روپے کی پیشکیش کے بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا کے ذریعے ان سے 4سوال پوچھے ہیں ‘اگر عمران خان صاحب آپ کے اندر زراسی بھی اخلاقی جرات ہے تو 4سوالوں کا جواب دیں ‘کس …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے پانامہ معاملے پر خاموش رہنے کے لئے 10ارب روپے کی پیشکیش کے بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا کے ذریعے ان سے 4سوال پوچھے ہیں ‘اگر عمران خان صاحب آپ کے اندر زراسی بھی اخلاقی جرات ہے تو 4سوالوں کا جواب دیں ‘کس نے 10ارب کی آفر دی ‘کون 10ارب روپے کا بیگ لیکر آیا‘کون سے ادارے کو رشوت دینے کی کوشش کی گئی‘پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے اداروں پر دباﺅ ڈال کر مرضی کا انصاف اور فیصلہ چاہتے ہیں ‘عمران خان کیچڑ سے بھری ہوئی بالٹی اٹھائے چلتے ہوئے وزیراعظم اور شریف فیملی پر کیچڑ پھینک رہے ہیںلیکن وزیراعظم محمد نواز شریف پروقار خاموشی کے ساتھ جھوٹے الزامات‘بہتان اور الزام تراشی کا مقابلہ کررہے ہیں‘پانامہ کیس پر عدالتی فیصلے کے بعد دو ججز کے حق اور تین ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا توہین عدالت کے مترادف ہے ‘ الزامات کی زد میں آنے والے آئینی اداروے عمران خان کے جھوٹے الزامات اور بیانات پر نوٹس لیں ‘پاکستان کے دو قومی ترانے ہونے کا عمران خان کا بیان افسوسناک ہے ‘وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کرنے والوں کو 2018ءکے الیکشن کا انتظار کرنا ہوگا ‘ایسی ہی حرکتیں جاری رہیں تو 2018ءکے الیکشن میں بھی انھیں کچھ نہیں ملنے والا‘عمران خان کے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پر ہر طرح کا آپشن زیر غور ہے‘جھوٹے الزامات کی گردان بند کرانے کےلئے حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو پھر یہ کہا جائے گا کہ یہ سیاسی انتقام ہے ‘عمران خان خود ہی اپنی قیمت لگا کر اپنے آپ کو نیلام کرنا چارہے ہیں ‘جھوٹے الزامات کی روائیت ختم ہونی چاہیے اور جھوٹ بولنے والوں کے خلاف کارروائی بھی لازمی ہونی چاہیے‘شریف فیملی کی جا نب سے عدالت میں پیش کئے گئے 40 سے 45سال پرانے ریکارڈ میں اگر کوئی پر انفارمیشن گیپ ہوا تو اسے دور کریں گی اور جے آئی ٹی کے تمام سوالات کا جواب دے گی ‘کراچی میں اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنا دیا گیا ہے ‘میثاق جمہوریت کے بعد پیپلز پارٹی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو ‘عمران خان کو فخر الدین جی ابرہیم ‘جسٹس وجہیہ سمیت اپنی ہی پارٹی کے وہ لوگ برے لگتے ہیں جو حق اور سچ کی بنیاد پر انھیں آئینہ دکھاتے ہیں‘عمران خان مریم نواز سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں۔ وہ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔

Leave a Reply