اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو طرح کے دشمنوں کا سامنا ہے، ایک وہ جو ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور دوسرے وہ جو دھرنوں جلسوں اور منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کی ترقی روک رہے ہیں اور پاکستان کے اندر رہ کر اس کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔وہ یوحنا آباد …
وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کا مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس چیک تقسم کرنے کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو طرح کے دشمنوں کا سامنا ہے، ایک وہ جو ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور دوسرے وہ جو دھرنوں جلسوں اور منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کی ترقی روک رہے ہیں اور پاکستان کے اندر رہ کر اس کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔وہ یوحنا آباد میں مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس چیک تقسم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مستحق خاندانوں کو پانچ ہزار فی خاندان کے حساب سے چیک تقسیم کیے جن کی مجموعی مالیت چودہ لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی اقلیت نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت ہمیں اقلیت سمجھتی ہے، اقلیت وہ ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں، املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وزیراعظم نے ہمیشہ قوم کی پاس داری کی ہے اور وسائل کو عوام کا بنیادی حق سمجھا ہے نواز شریف اور شہبازشریف نے اپنی خوشیاں ہمیشہ مسیحیوںپر نچھاور کی ہیں حکومت نے ہمیشہ غربت ختم کرنے کے لیے کوشش کی ہیں غریب کو ختم کرنے کیلئے نہیں۔









