اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لئے ہائی کمشنر نے کئی عشروں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے پاکستان کی تعریف کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر والکر ٹرکس کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد …
اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی سربراہی میں وفد کی وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لئے ہائی کمشنر نے کئی عشروں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے پاکستان کی تعریف کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر والکر ٹرکس کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان امید کرتا ہے کہ تمام پناہ گزین اس سال کے آخر تک اپنے وطن واپس چلے جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے افغانستان میں سازگار ماحول سے ان کی وطن واپسی کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی۔








