اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ ایمونائزیشن منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآردینیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ایمونائزیشن ہر بچے کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت تمام بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے پرعزم ہے اور کوئی بھی …
پاکستان بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ ایمونائزیشن منایا جا رہا ہے۔ایمونائزیشن ہر بچے کا حق ہے، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ ایمونائزیشن منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآردینیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ایمونائزیشن ہر بچے کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت تمام بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے پرعزم ہے اور کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہیں ہوگا۔ وزارت کے سیکریٹری ایوب شیخ نے بھی اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے حالیہ برسوں کے دوران ایمونائزیشن کے حوالے سے موثر اقدامات کئے ہیں۔ یہ ہفتہ 24 اپریل سے شروع ہوا ہے اور اپریل کی 30 تاریخ تک جاری رہے گی۔ حفاظتی ٹیکہ جات یعنی ایمونائزیشن کے ذریعے سے دنیا میں لاکھوں زندگیاں بچائی گئی ہیں اور حفظان صحت کے حوالے سے ایک کامیاب اور کم خرچ طریقہ ہے۔ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد مختلف کمیونٹیز ، پارلیمنٹیرین، شراکت داروں، فریقوں، میڈیا اور متعلقہ دیگر اداروں کو ایمونائزیشن کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور پائیدار ترقیاتی اہداف 2030ءکے حصول میں کردار ادا کرنا ہے۔ اس سے قبل 2016ءمیں بھی ایمونائزیشن کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے مہم چلائی گئی۔ رواں سال اس کا موضوع ویکسین ورک رکھا گیا ہے۔








