پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستان اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، ہمیں بین الاقوامی سازشوں کا ادراک کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستان اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، ہمیں بین الاقوامی سازشوں کا ادراک کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا، مسئلہ کشمیر پر ہمیں ایک بار پھر اقوام متحدہ سے رجوع کرنا ہو گا،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستان اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، ہمیں بین الاقوامی سازشوں کا ادراک کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا، مسئلہ کشمیر پر ہمیں ایک بار پھر اقوام متحدہ سے رجوع کرنا ہو گا،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف لاہور سنٹر آف سیکورٹی سٹرٹیجی اینڈ پالیسی ریسرچ کے زیر اہتمام ”پاکستان کا کشمیر بیانیہ، اور نوجوانوں کو پھر اس سے جوڑنا“ کے موضوع پر یونیورسٹی کے طلباءو طالبات، تدریسی عملے اور ماہرین تعلیم کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پیٹرن ایم اے راﺅف ، چیئرمین اویس رﺅف ، صدر پی وی ایم سی ، ڈاکٹر ارشد ، اقوام متحدہ کی سابق سفیر خیر سگالی فریال گوہر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ صدر آزاد کشمیر نے تقریب کا آغاز پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے سے کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے حدود اربع ، تاریخی پس منظر ، اور حکومتی ڈھانے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ، سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے بانی رہنماﺅں نے کشمیری قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک پورے جموں و کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا جمہوری حق نہیں مل جاتا ۔ کشمیر کے کسی حصے کو پاکستان میں ضم نہیں کیا جائے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر میں ایک خود مختار ملک کی طرز پر حکومتی ڈھانچہ موجود ہے ۔

Leave a Reply