ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے، ہونہار طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز پنجاب حکومت نے کیا اوراب وفاقی حکومت ملک کے طول و عرض میں لائق طالب علموں کو لیپ ٹاپ دے رہی ہے، میٹرک …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے، ہونہار طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز پنجاب حکومت نے کیا اوراب وفاقی حکومت ملک کے طول و عرض میں لائق طالب علموں کو لیپ ٹاپ دے رہی ہے، میٹرک اور بعد کے درجوں میں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والوں کو وزیر اعظم سکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے لیپ ٹاپ دئیے جاتے ہیں۔ جمعرات کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔پاکستان میں 52فیصد سے زیادہ نوجوان ہیں۔اگر یہ نوجوان مثبت کردار ادا کریں تو ملک ترقی کی منزلیں طے کر کے پاکستان کے بانی کے خوابوں کی تعبیر بن سکتاہے۔انھوں نے کہا کہ میرا تعلیمی کرئیر ایف جی سکولز سے رہا ہے، معاشرے کے اہم شعبوں میں کلیدی مقام رکھنے والے افراد میں زیادہ تر سرکاری سکولوں کے تعلیم یافتہ ہیں، سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار میں بہتری کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات متعارف کر ا رہے ہیں۔

Leave a Reply