اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے گزشتہ شب ایرانی علاقے سیستان میں متعدد ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت ،عوام اور بالخصوص غمزدہ خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی گارڈز کی شہادت پر تعزیتی پیغام وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے پاکستان میں ایران …
پاکستان کا ایرانی علاقے سیستان میں متعدد ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے گزشتہ شب ایرانی علاقے سیستان میں متعدد ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت ،عوام اور بالخصوص غمزدہ خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی گارڈز کی شہادت پر تعزیتی پیغام وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے حوالے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔پاکستان نے سرحد کیساتھ سیکورٹی اور کوارڈینیشن مستحکم کرنے کیلئے ایرانی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں۔








