اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) قانونی جائزہ کمیٹی نے انتخابی اصلاحات میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس حوالے سے بل کے مسودے کی تیاری میں تیزی لائی جائے۔ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں جمعرات کو ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات وضع کرنے …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، انتخابی اصلاحات میں پیش رفت کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) قانونی جائزہ کمیٹی نے انتخابی اصلاحات میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس حوالے سے بل کے مسودے کی تیاری میں تیزی لائی جائے۔ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں جمعرات کو ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات وضع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ فریقوں کی تجاویز پر غور کیا ہے تاکہ انتخابی اصلاحات بل کے مسودے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکے۔ قانونی جائزہ کمیٹی نے کمپنیز لاءپر قانون سازی سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا تاکہ ملک میں کاروباری اداروں میں نظم و نسق میں بڑے پیمانے پر بہتری لائی جا سکے۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ملک، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون وا نصاف ظفر اللہ خان نے شرکت کی۔








