وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا دستار بندی اور تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کرنا ضروری ہے،جن مدارس میں عصری تعلیم کا انتظام نہیں وہاں حکومت عصری تعلیم کا بندوبست کرے گی، قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی منظوری کے بعد اسمبلی سے متفقہ طور پنجم جماعت تک ناظرہ …

راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کرنا ضروری ہے،جن مدارس میں عصری تعلیم کا انتظام نہیں وہاں حکومت عصری تعلیم کا بندوبست کرے گی، قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی منظوری کے بعد اسمبلی سے متفقہ طور پنجم جماعت تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک تجویز قرآن کی تعلیم لازمی قراردینے کی قراردار منظورکرلی ہے اب یہ قراردار سینٹ سے بھی متفقہ طورپر منظورکرلی جائے گی جو موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے ،اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں یکساں نظام صلات کےلئے کوشاں ہیں ، ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز جامع ترتیل القرآن میں دستار بندی اور تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply