اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، راولپنڈی ، سرگودھا ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ڈویژنوں ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں …
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، راولپنڈی ، سرگودھا ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ڈویژنوں ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ صبح ریکارڈ کئے گئے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت ، اسلام آباد 18ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 23، کراچی 27، پشاور 22، کوئٹہ 15، گلگت 10، مری 14اور مظفر آباد میں 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








