اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت فاٹا کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں چھ ماہ کیلئے فنی تربیت فراہم کرے گی۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت قبائلی نوجوانوں کو فنی تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے چھ ماہ کے کورس کا انعقاد کرائے گی۔ فنی تربیت کا کورس ایف ڈبلیو او کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن رسالپور …
فاٹا کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں چھ ماہ کی فنی تربیت فراہم کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت فاٹا کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں چھ ماہ کیلئے فنی تربیت فراہم کرے گی۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت قبائلی نوجوانوں کو فنی تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے چھ ماہ کے کورس کا انعقاد کرائے گی۔ فنی تربیت کا کورس ایف ڈبلیو او کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن رسالپور میں دی جائیگی۔ حکام کے مطابق اے سی، کوانٹٹی سروس، ریفریجریشن سول سرویئر اور آٹو مکینک کے شعبوں میں فنی تربیت دی جائیگی۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ اور مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔








