اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم کلبھوشن کی گرفتاری اور احسان اللہ احسان کی طرف سے اعترافی بیان پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے حکومت اور سکیورٹی اداروں کو اولین ترجیح پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے ،بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی گرفتاری اور احسان …
کلبھوشن کی گرفتاری ،احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم کلبھوشن کی گرفتاری اور احسان اللہ احسان کی طرف سے اعترافی بیان پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے حکومت اور سکیورٹی اداروں کو اولین ترجیح پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے ،بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی گرفتاری اور احسان اللہ احسان کی طرف سے اعترافی بیان پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے جبکہ یہ کریڈٹ بھی موجودہ حکومت اور افواج پاکستان کو جاتا ہے اور اس سے دہشتگردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ملک کے خلاف لڑنے والے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہتھیار چھوڑ کو ملکی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔ لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہمیں بیک وقت اندرونی اور بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔








