اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کو صحافیوں اور معاون عملے کے لئے سیفٹی اینڈ سکیورٹی بل کے مسودے پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مکمل کر کے مسودے کو جلد از جلد حتمی شکل د ینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام صوبے اور وفاق نصاب کی …
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کو صحافیوں اور معاون عملے کے لئے سیفٹی اینڈ سکیورٹی بل کے مسودے پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مکمل کر کے مسودے کو جلد از جلد حتمی شکل د ینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام صوبے اور وفاق نصاب کی تیاری میں اکادمی ادبیات کی خدمات حاصل کریں تا کہ نئی نسل کو شاعری اور ادب سے روشناس کرایا جاسکے جبکہ صوبائی تعلقات عامہ کے شعبے بھی ادب کی ترویج کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جمعہ کوکمیٹی کا اجلاس اکادمی ادبیات میں چیئرمین کمیٹی محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی عارفہ خالد پرویز ‘پروین مسعود بھٹی ‘ملک عامر ڈوگر ‘غلام بی بی بھروانہ ‘ عمران ظفر لغاری ‘میاں محمد فاروقی ‘ طلال چوہدری‘ طاہر اقبال چوہدری ‘شاکر بشیر اعوان ‘وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈی جی آئی پی ونگ ناصر جمال‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سیکرٹری محمد عامر حسین اور چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو سمیت دیگر حکام موجودتھے۔








