اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلئے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے جبکہ فصل خریف 2017ءکیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلئے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے جبکہ فصل خریف 2017ءکیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے اقتصادی امور ڈویژن کی سفارش پر اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلئے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے کی منظوری دیدی۔ اس مسودے کا اہم بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں کیلئے بجلی کی فراہمی کیلئے ضروری ٹرانسمیشن لائنوں کی ری انفورسمنٹ کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قومی گرڈ کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔








