گڑھی دوپٹہ۔20نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی جانب سے سرکل آفس گڑھی دوپٹہ میں آرچرڈ مینجمنٹ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آمدہ سیزن کے دوران باغات کی مناسب نگہداشت، بیماریوں کے تدارک اور زیادہ پیداوار کے حصول کے حوالہ سے بڈر، بیلداران اور فیلڈ معاونین کو تربیت فراہم کی گئی۔ زراعت آفیسر گڑھی عابدہ اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر مرتضی گیلانی نے …
محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی جانب سے گڑھی دوپٹہ میں آرچرڈ مینجمنٹ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مزید خبریں
گڑھی دوپٹہ۔20نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی جانب سے سرکل آفس گڑھی دوپٹہ میں آرچرڈ مینجمنٹ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آمدہ سیزن کے دوران باغات کی مناسب نگہداشت، بیماریوں کے تدارک اور زیادہ پیداوار کے حصول کے حوالہ سے بڈر، بیلداران اور فیلڈ معاونین کو تربیت فراہم کی گئی۔ زراعت آفیسر گڑھی عابدہ اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر مرتضی گیلانی نے فیلڈ سٹاف کو بڈنگ، گرافٹنگ اور آ چرڈ منیجمنٹ کی تربیت دی۔
تربیتی سیشن کے بعد عملی طور پر اسماء اکیڈمی کے آچرڈ میں سٹاف کو عملی تربیت بھی دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زراعت آفیسر اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر نے کہا کہ سیکرٹری زراعت، امور حیوانات اور اسماء کی ہدایت پر رواں سیزن میں آزادکشمیر بھر کے باغات کی جدید طریقوں سے مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں فیلڈ سٹاف زمینداروں کی معاونت کرتے ہوئے انہیں تربیت بھی دیں گے تاکہ پھلدار درختوں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے








