گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے اور 10دسمبر تک کاشت کی صورت میں شرح بیج60کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ گندم کی کاشت میں جتنی تاخیر ہو گی پیداوار میں بھی ہر روز کے حساب سے اتنی ہی کمی واقع ہوتی جائے گی جس سے جہاں کاشتکاروں کو مالی نقصان …

فیصل آباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے اور 10دسمبر تک کاشت کی صورت میں شرح بیج60کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ گندم کی کاشت میں جتنی تاخیر ہو گی پیداوار میں بھی ہر روز کے حساب سے اتنی ہی کمی واقع ہوتی جائے گی جس سے جہاں کاشتکاروں کو مالی نقصان کاسامنا کرناپڑسکتاہے وہیں گندم کے پیداواری اہداف بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعامر صدیق نے بتایاکہ کاشتکار گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلائیں نیز جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑی بوٹی ما ر زہروں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہواہے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے سفارش کردہ زہر کا درست مقدار میں بروقت استعمال ضروری ہے جبکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے گندم کی آبپاشی کے بارے میں بتایا کہ کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشت کی جانے والی گندم کو پہلا پانی بوائی کے 20سے25دن بعد اور دھان کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 30سے 40دن بعد لگانا ضروری ہے۔

مزید خبریں