وزیراعظم محمد نواز شریف کا عالمی یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے مزدوروں سے متعلق قوانین کوبہتر کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے مزدوروں سے متعلق قوانین کوبہتر کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی یوم مزدور ہر سال مزدوروں کی انتھک محنت کی یاد میں منایا جاتا ہے، یہ دن ہمیں ایک موقع دیتا ہے کہ ہم مزدوروں کی ان کاوشوں کو یاد کر سکیں جو انہوں نے اپنے ممالک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کیلئے کی ہیں۔

Leave a Reply