ایبٹ آباد۔ 22 نومبر (اے پی پی):کوہستان لوئر میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مختلف مقامات پر مال مویشیوں کی ویکسی نیشن اور ڈی ورمنگ جاری ہے۔
محکمہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد مال مویشیوں کو بر وقت علاج مہیا کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اچھے اور صحت مند جانوروں کے ذریعہ ہی ہم بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں، محکمہ لائیو سٹاک مختلف مراحل پر مال مویشیوں کی ویکسی نیشن اور ڈی ورمنگ جاری رکھتا ہے۔ مویشی مالکان کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔