ریتلی اور پانی کو جلد جذب کرلینے والی زمینوں میں خشک طریقہ کاشت زیادہ موزوں ہے،ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد

فیصل آباد۔ 22 نومبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ ایسی زمینیں جو کہ ریتلی اور پانی کو بہت جلد جذب کرلیتی ہوں وہاں خشک طریقہ کاشت زیادہ موزوں ہے جس کیلئے زمین کو دو تین دفعہ ہل چلا کر اور سہاگہ دے کر نرم اور ہموار کرلیا جاتا ہے پھر خشک زمین میں بیج کو ڈرل کے ذریعہ تقریباً 2-1؍1،2انچ گہرائی تک …

فیصل آباد۔ 22 نومبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ ایسی زمینیں جو کہ ریتلی اور پانی کو بہت جلد جذب کرلیتی ہوں وہاں خشک طریقہ کاشت زیادہ موزوں ہے جس کیلئے زمین کو دو تین دفعہ ہل چلا کر اور سہاگہ دے کر نرم اور ہموار کرلیا جاتا ہے پھر خشک زمین میں بیج کو ڈرل کے ذریعہ تقریباً 2-1؍1،2انچ گہرائی تک کاشت کرنے کے بعد کھیت کو پانی دے دیا جاتا ہے جبکہ کاشت کے مذکورہ طریقہ سے نقصان دہ نمکیات پانی میں حل ہو کر زمین میں نیچے چلے جاتے ہیں اور اس دوران بیج بہتر طریقہ سے اُگ آتا ہے نیزگندم کی کاشت گپ چھٹ کے طریقہ سے بھی کی جا سکتی ہے مگریہ طریقہ ایسی کلر والی زمینوں میں کاشت کیلئے موزوں ہے جو ریتلی اور چکنی ہوں اور زمین کی ضرورت جپسم 2 ٹن فی ایکڑ تک ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ماہرین زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کوپاکستان میں 20لاکھ ایکڑ کے قریب تھور زدہ رقبہ پر گند م کی کاشت میں خصوصی طریقے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار محکمہ زراعت اور ماہرین کی سفارشات کے مطابق جدید پیداواری ٹیکنالوجی استعمال کریں تاکہ گندم کی اوسط پیداوار کو 29 من فی ایکڑ سے بڑھانا ممکن اور تھوڑی سی توجہ کے ذریعے پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ بھی کیاجاسکے

انہوں نے بتایاکہ تحقیقاتی ادارہ برائے شور زدہ اراضیات نے کلر والی زمینوں کی اصلاح اور ان کی پیداواری صلاحیت بحال کرکے دھان اور گندم کی فصلوں کی بھر پور پیداوار لینے کیلئے مختلف تجربات کئے ہیں جن پر عمل کرکے کلر والی زمینوں سے گندم کی بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ انقلاب91، پاسبان 90، اور آری 2011 وغیرہ تھور زدہ زمینوں کیلئے گندم کی موزوں اقسام ہیں تاہم چونکہ کلر والی زمینوں میں عام زمینوں کی نسبت بیج کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اس لیے کلر والی زمینوں میں شرح بیج 50سے 60 کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے۔

مزید خبریں