وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا شماریات ڈویژن کا دورہ ،مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی

اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے کام کرتے رہے تو پاکستان جلد صف اول کے ملکوں میں شمار ہوگا۔ پیر کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شماریات ڈویژن کا دورہ کیا۔ انہوں نے مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دوران انہیں چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے مردم و …

اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے کام کرتے رہے تو پاکستان جلد صف اول کے ملکوں میں شمار ہوگا۔ پیر کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شماریات ڈویژن کا دورہ کیا۔ انہوں نے مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے دوران انہیں چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے مردم و خانہ شماری پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ اسحاق ڈار نے یوم مزدور کے موقع پر مردم شماری میں مصروف عملہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے ذریعے یوم مزدور منانے والی قومیں جلد ترقی کرتی ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان بیورو آف شماریات ٹیم، سیکیورٹی اہلکاروں، عملہ شماری کی جانب سے اچھے جذبہ ، محنت، اورلگن پر انہیں سراہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کے پہلے ج مرحلے میں میں جس جذبہ اور لگن کا مظاہرہ کیا گیا وہ دوسرے مرحلہ میں بھی جاری رہنا چاہیئے۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ 25اپریل سے جاری دوسرا مرحلہ بھی بہتر انداز میں جاری ہے۔ آصف باجوہ نے انہیں بتایا کہ مردم شماری کے دوران سیکیورٹی اداروں اور عوام نے بھرپور تعاون کیا ۔

Leave a Reply