اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کےلئے لائیوسٹاک کارڈاہم ثابت ہوگا،ڈاکٹر محمد تنویر

سیالکوٹ۔ 25 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد تنویر نے کہا ہے کہ اعلیٰ نسل کے جانوروں ومویشیوں کی افزائش نسل کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ لائیو سٹاک کارڈ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ …

سیالکوٹ۔ 25 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد تنویر نے کہا ہے کہ اعلیٰ نسل کے جانوروں ومویشیوں کی افزائش نسل کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ لائیو سٹاک کارڈ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک بھیڑ،بکریوں،اونٹ،گائے،بھینس،گھوڑوں اورگدھوں کی صحت اورنسل میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں

انہوں نے بتایا کہ گدھاپال کی رہنمائی کےلئے بھی اقدامات جاری ہیں اوربعض فارمز پر نرگدھوں سے کراس کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ باربرداری والے جانوروں کو چناوجو کا استعمال کرائیں اوردانہ دینے سے قبل پانی ضرور پلائیں اورخوردنی نمک کا ڈھیلہ چارے کی کھرلی میں ہروقت موجود رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گدھوں میں تشنج خطرناک بیماری ہے اس بیماری کے جراثیم گدھوں میں زخم کے دوران داخل ہوتے ہیں لہٰذا زخم کی صورت میں مناسب صفائی اور مرہم پٹی کی جائے۔

ڈی ڈی لائیو سٹاک نے گدھا پال حضرات ہدایات جاری کیں کہ حاملہ جانوروں میں چاندنی سے بچاؤکا پہلا ٹیکہ حمل کے نویں اوردوسرا دسویں مہینے ضرور لگوائیں۔

مزید خبریں