مزدور اور ورکرکلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مزدور اور ورکرکلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور مزدور وں اور ورکرکلاس کی خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔وہ یوم مئی کے حوالے سے واہ میں منعقد ایک تقریب سے …

اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مزدور اور ورکرکلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور مزدور وں اور ورکرکلاس کی خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔وہ یوم مئی کے حوالے سے واہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوںنے شکاگوکے مزدوروںکی قربانیوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی صدی دُنیا میں مزدور اور ورکرکلاس کے حقوق کی آگاہی کے حوالے سے بڑی اہم ثابت ہوئی اور دُنیا کے مختلف معاشی نظام مزدوروں کے حوالے سے ترتیب پائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کے وژن کے تحت بننے والے سی پیک منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا منصوبے کے تحت ملک میں 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ نئی ملازمیتں پیدا ہونے کی اُمید ہے جس سے ایک طرف بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا اور دوسری جانب لیبر مارکیٹ میں مسابقت پیدا ہونے کے باعث مزدوروں اور ورکرکلاس کی اُجرت میں بھی اضا فہ ہو گا۔

Leave a Reply