کراچی ۔ یکم مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مستحکم کرنے میں میمن کمیونٹی فعال کردار ادا کررہی ہے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائٹیڈ میمن جماعت کی 35 ویں سالگرہ سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر یونائٹیڈ میمن جماعت کے سرپرست معروف صنعت کار عارف …
ملک کو اقتصادی لحاظ سے مستحکم کرنے میں میمن کمیونٹی فعال کردار ادا کررہی ہے۔ گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی ۔ یکم مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مستحکم کرنے میں میمن کمیونٹی فعال کردار ادا کررہی ہے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائٹیڈ میمن جماعت کی 35 ویں سالگرہ سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر یونائٹیڈ میمن جماعت کے سرپرست معروف صنعت کار عارف حبیب، یونائٹیڈ میمن جماعت کے صدر عزیز میمن اور معروف صنعت کار بشیر جان محمد سمیت دیگر معروف صنعت کار، تاجر و کاروباری اور سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی کے بعد پاکستان کے معاشی و اقتصادی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک خراب تھی لیکن عوام کے جذبہ باالخصوص میمن کمیونٹی کے ملک کی تعمیر نو میں بھرپور طریقہ سے شرکت نے ابتدائی 40 برس میں ہی ملک کو مستحکم کردیا تھا، آج بھی پاکستان کو اقتصادی ومعاشی طورپر مستحکم کرنے میں میمن کمیونٹی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔








