وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا یکم مئی کے حوالے سے پی او ایف واہ میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد /واہ۔ یکم مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے ملازمین کے لئے 1.2 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا …

اسلام آباد /واہ۔ یکم مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے ملازمین کے لئے 1.2 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یکم مئی کے حوالے سے پی او ایف واہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی باضابطہ منظوری کے بعد اعلان کئے گئے خصوصی پیکج کے مطابق پی او ایف کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور انہیں دو سالانہ انکریمنٹس بھی دی جائیں گی، یہ پیکج یکم مئی 2017ءسے نافذ العمل ہوگا۔ پی او ایف کے ملازمین یکم جون کو اپنی تنخواہیں اس پیکج کے مطابق حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار چوہدری تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں اس حلقے سے منتخب نہیں ہوا یہ بات میں گلے کے طور پر نہیں کر رہا اگر ایسا ہوتا تو اس علاقے میں ساڑھے تین سال کے دوران 15ارب روپے کے ترقیاتی کام نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ آج میں ووٹ لینے نہیں آیا میں تو اپنی طرف سے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور حکومت کی طرف سے یوم مزدور کے موقع پر آپ کو مبارک باد اور شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔

Leave a Reply