اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبےکو قرضوں کے اجرا میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 15.2 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کر دہ قرضوں کا حجم 9332 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 15.2 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں بینکوں نے نجی شعبے کو …
بینکوں کی جانب سے نجی شعبےکو قرضوں کے اجرا میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 15.2 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبےکو قرضوں کے اجرا میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 15.2 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کر دہ قرضوں کا حجم 9332 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 15.2 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں بینکوں نے نجی شعبے کو 8100 ارب روپے قرضہ فراہم کیا تھا۔ ستمبر کےمقابلے میں اکتوبر میں نجی شعبے کو قرضے کی فراہمی میں ماہانہ بنیاد پر 10.9 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضے کا حجم 8412 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔
اکتوبر 2024 میں نجی شعبے کے کاروبار ی اداروں کو بینکوں کے فراہم کر دہ قرضے میں سالانہ بنیاد پر 16.4 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں نجی شعبے کے کاروبار ی اداروں کو بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضے کا حجم 8101 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ، گزشتہ سال اکتوبر کے اختتام پر نجی شعبے کے کاروبار کو بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 6962 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ ستمبر کےمقابلے میں اکتوبر میں نجی شعبے کے کاروبار کو بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضے میں ماہانہ بنیاد پر 11.9 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں نجی شعبے کے کاروبار کو بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضے کا حجم 7237 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو اکتوبر میں بڑھ کر 8101 ارب روپے ہو گیا۔








