سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ بدھ کو اجلاس میں وفاقی بجٹ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بحث جاری رکھی
سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ بدھ کو اجلاس میں وفاقی بجٹ پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بحث جاری رکھی۔ اجلاس کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے مالی سال کے بجٹ سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ ایوان میں بجٹ پر بحث کے دوران ارکان نے معیشت، محصولات، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور عوامی بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعد ازاں اجلاس کی کارروائی کو جمعرات 18 جون دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔








