گورنر خیبر پختونخوا سےاوورسیز بزنس فورم برطانیہ کے وفد کی ملاقات

85

پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اوورسیز بزنس فورم برطانیہ کے نمائندہ وفد نے چیئرمین محمد فاروق خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وفد نے گورنر کو فورم کے زیراہتمام برطانیہ سمیت دیگرممالک میں پاکستانی مصنوعات و کاروبار کو فروغ دینے سے متعلق خدمات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کاروباری شعبے کو عالمی دنیا میں متعارف کرانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے،

صوبہ میں سیاحتی شعبہ کی ترقی کے لئے متعلقہ درکار معاملات کو آسان بنانا ہو گا۔ وفد نے گورنر کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں خیبر پختونخوا سے ایکسپورٹ بالکل نہ ہونے کے برابر ہے،برطانیہ سمیت تمام یورپی ممالک میں خیبر پختونخوا کی کاروباری نمائش کے لئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔