پاکستان کا زمبابوے کے خلاف فیصلہ کن ون ڈےکرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان کا میزبان زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم پہلے بائولنگ کرے گی۔ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں، تاکہ …

ہرارے۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان کا میزبان زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم پہلے بائولنگ کرے گی۔ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں، تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ہم جیتتے تو پہلے بائولنگ ہی کرتے، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ زمبابوے کی طرف سے سکندررضا نے بائولنگ اٹیک کیا