اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ میجک شو لاس ویگاس‘‘ میں شرکت کے لئے (کل )جمعہ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ نمائش امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 10 سے 12 جنوری تک جاری رہے گی …
امریکہ میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں جمعہ تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ میجک شو لاس ویگاس‘‘ میں شرکت کے لئے (کل )جمعہ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ نمائش امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 10 سے 12 جنوری تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل مصنوعات اور لیدر کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








