فیصل آباد چیمبرکاپاکستان سٹاک یکسچینج کی طرف سے ایک لاکھ کی حد کو پار کرنے کا خیر مقدم

فیصل آباد۔ 29 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے پاکستان سٹاک یکسچینج کی طرف سے ایک لاکھ کی حد کو پار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کی مثبت معاشی پالیسوں کا نتیجہ قرار دیاہے۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ماہرین سٹاک یکسچینج کو معیشت کا پیرامیٹر قرار دیتے ہیں اور موجودہ …

فیصل آباد۔ 29 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے پاکستان سٹاک یکسچینج کی طرف سے ایک لاکھ کی حد کو پار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کی مثبت معاشی پالیسوں کا نتیجہ قرار دیاہے۔

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ماہرین سٹاک یکسچینج کو معیشت کا پیرامیٹر قرار دیتے ہیں اور موجودہ حکومت کے دور میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی معیشت کی ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حکومتی پالیسیوں پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا بھی اظہار ہوتا ہے جو کھلے دل سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج نے نہ صرف ایک لاکھ کی حد عبور کر لی ہے بلکہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک دن میں 5ہزار کے لگ بھگ پوائنٹس میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور توقع ہے کہ اس کے ثمرات تیزی سے نچلی سطح پر بھی پہنچانے کی راہ ہموار ہو گی۔

انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے ممبران پر زور دیا کہ وہ کھلے دل سے سرمایہ کار ی کریں کیونکہ اس وقت معاشی صورتحال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور موجودہ حالات میں وہ سرمایہ کاری سے بہترین منافع بھی کما سکتے ہیں۔انہوں نے اس تاریخی معاشی کامیابی پر قوم، حکومت اور سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کو مبارکباد دی اور کہاکہ پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔